اسکاٹ لینڈ کی علیحد گی کیلئے آج ریفرینڈم

ایڈن برگ۔ 17ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) اسکاٹ لینڈ کی آزادی کے فیصلے پر ریفرنڈم میں ایک دن باقی ہے۔ برطانوی وزیر اعظم، ڈپٹی وزیر اعظم اور اپوزیشن رہنما نے وعدہ کیا ہے کہ اگر اسکاٹ لینڈ نے برطانیہ کا حصہ بنے رہنے کا فیصلہ کیا تو اسے فوری طور پر اضافی اختیارات دیدیئے جائیں گے۔ اسکاٹ لینڈ میں جمعرات کو ہونے والے ریفرنڈم میں آزادی کے حامیوں اور مخالفین میں کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے۔ ایسے میں برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون، ڈپٹی وزیر اعظم نک کلیگ اور اپوزیشن لیڈر ایڈ ملی بینڈکی جانب سے ایک عہد سامنے آیا ہے ۔