حیدرآباد ۔ 3 ۔ جون : ( راست ) : ٹائمس ایجوکیشن ویلفیر سوسائٹی کی جانب سے X کلاس طلبہ کے لیے برائٹ اسٹوڈنٹ ایوارڈ اینڈ اسکالر شپس 7 جون کو منعقد کیا جائے گا جو تحریری ٹسٹ پر مبنی ہوگا ۔ یہ ٹسٹ X کلاس کے نصاب کے ریاضی اور سائنس مضامین میں منعقد کیا جائے گا ۔ تفصیلات کے لیے 040-24534720 ۔ 7207689040 پر ربط کریں ۔ فارمس داخل کرنے کی آخری تاریخ 4 جون مقرر کی گئی ہے ۔ فارمس راست سٹی کالج ہائی کورٹ ، نظام کالج بشیر باغ ، ٹائمس کمپیوٹر سنٹر چارمینار ، اور ٹائمس ایجوکیشنل سوسائٹی آئی ایس سدن سنتوش نگر سے حاصل کئے جاسکتے ہیں ۔۔