اسپیکٹرم ہراج دو دن موخر کردیا گیا ‘یکم اکٹوبر سے ہراج کا آغاز

نئی دہلی 29 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) اسپیکٹرم ہراج کو ایک اچھی تاریخ کو شروع کرنے صنعتی حلقوں کے مطالبہ کو قبول کرتے ہوئے حکومت نے موبائیل فریکوئنسی کے ہراج کو دو دن موخر کردیا ہے اور اب یہ ہراج یکم اکٹوبر سے شروع ہوگا ۔ اسپیکرم ہراج کیلئے محکمہ ٹیلیکام کیلئے جو نوٹس جاری کی گئی ہے اس میں کہا گیا ہے کہ ہراج کا آغاز 29 ستمبرسے ہونے والا تھا تاہم اب یہ یکم اکٹوبر سے ہوگا ۔ صنعتی حلقوں کا کہنا تھا کہ سابقہ تاریخ نحس تھی اس لئے اس میں تبدیلی کرتے ہوئے کسی اچھی تاریخ کو ہراج شروع کیا جانا چاہئے جس پر حکومت نے یہ فیصلہ کیا ۔