اسپیکر کو ہائی کورٹ کی نوٹس

حیدرآباد ۔ 2 ۔ جون (این ایس ایس) تلنگانہ اور آندھراپردیش کے مشترکہ ہائی کورٹ نے تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر مدھو سدن چاری کونوٹس جاری کرتے ہوئے استفسار کیا کہ بعض ارکان اسمبلی کے کانگریس اور تلگو دیشم سے انحراف پر فیصلہ کیلئے درکار وقت کا انکشاف کب کیا جائے گا ۔ عدالت نے ایڈوکیٹ جنرل (اے جی) کو ہدایت کی کہ وہ اس ضمن میں اسپیکر سے معلومات حاصل کریں۔ یہاں یہ بات قابل ذکر کانگریس اور تلگو دیشم کے چند ارکان اسمبلی نے گزشتہ سال انحراف کرتے ہوئے ٹی آر ایس ایس میں شمولیت اختیار کی تھی جس پر تلگو دیشم اور کانگریس نے اسپے کر سے درخواست کی تھی کہ قانون انسداد انحراف کے تحت ان ارکان اسمبلی کے نااہل قرار دیا جائے جنہوں نے جماعتی وفاداریوں کو تبدیل کیا ہے۔