میڈرڈ۔25جون ( سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی اسپین کے ایک جنگل میں آتشزدگی کی واردات سے تقریباً ایک ہزار افراد کا تخلیہ کروا دیا گیا ۔ کیونکہ قومی پارک کے قریب مقیم ان افراد کی زندگی کو خطرہ لاحق ہوگیا تھا ۔ شعلے مغرب کی جانب بھڑک اٹھے تھے اور سہانہ نیشنل پارک میںداخل ہوگئے تھے ۔ یہ انتہائی اہم محفوظ علاقہ سمجھا جاتا ہے اور یہاں معدوم ہونے والی نسلوں کے کئی جانور رکھے گئے ہیں ۔ اس محفوظ علاقہ میں آتشزدگی کی یہ اولین واردات ہے جس کی وجہ سے حکومت کو فوری کارروائی کرنے پر مجبور ہونا پڑا ہے ۔ علاقائی اتھاریٹی کے انچارج برائے ماحولیات جوزآرگوویز نے کہا کہ اسپین کی تاریخ میں اتنا بڑا آتشزدگی کا واقعہ قبل ازیں کبھی پیش نہیں آیا تھا ۔ رات کے وقت شعلے بھڑک اٹھے تھے جن کی اطلاع تاخیر سے ملنے کی وجہ سے کارروائی میں بھی تاخیر ہوئی ۔