اسپین :چار عسکریت پسند گرفتار

لندن ۔ 24جنوری۔(سیاست ڈاٹ کام) مراقش کی سرحد سے متصلہ اسپین کے علاقہ سیوٹا میں پولیس نے آج چار مشتبہ مسلم عسکریت پسندوں کو گرفتار کرلیا جن سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے کہ آیا وہ اسپین میں حملوں کا منصوبہ بنارہے تھے۔ سیوٹا میں مشتبہ افراد کی یہ گرفتاریاں اس سلسلہ کا تازہ ترین واقعہ ہیں۔ شمالی افریقہ میں واقع اس کے ایک اور علاقہ میلیلا میں بھی حال میں مشتبہ عسکریت پسند گرفتار کئے گئے لیکن آج کی گرفتاریوں کا حالیہ پیرس حملوں کی تحقیقات سے تعلق نہیں ہے ۔