اسپین میں 14 سالہ لڑکی مشتبہ جہادی ، حکام نے گرفتار کرلیا

میڈریڈ ۔ 4 اگست (سیاست ڈاٹ کام) اسپینی پولیس نے آج کہا کہ انہوں نے ایک 14 سالہ لڑکی اور ایک 19 سالہ خاتون کو حراست میں لیا ہے جن پر شبہ ہیکہ وہ عراق اور شام میں لڑ رہے جنگجوؤں کے ساتھ شامل ہونے کوشاں ہیں۔ حکومت نے کہا کہ سیکوریٹی فورسیس نے ان کم عمر افراد کو کل روکا جبکہ وہ مراقش میں داخلہ کی کوشش کررہے تھے تاکہ مبینہ طور پر اسلامک اسٹیٹ میں شامل ہوسکیں، جس کے جنگجوؤں نے عراق اور شام کے کئی حصوں کو قبضہ میں لے رکھا ہے۔ وزارت داخلہ نے ایک بیان میں بتایا کہ دونوں لڑکیوں کی حراست جنہیں جہاد کیلئے بھرتی کیا گیا تھا ، اسپین میں غیرمعمولی اور عدیم النظیر بات ہے۔