اسپین میں گیس سلنڈر دھماکے میں 77 زخمی

میڈریڈ۔ 02 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) اسپین کے جنوبی ساحل پر ویلیج -میلے گا شہر میں ایک ریستراں میں گیس سلنڈر میں دھماکہ ہونے سے کم از کم 77 افراد زخمی ہو گئے ہیں، جن میں سے پانچ کی حالت نازک ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ یہ دھماکہ کل رات ساڑھے دس بجے وہاں ایک جشن کے دوران ہوا۔ یہ مقام مقبول سیاحی جگہ مالاگا سے 40 کلومیٹر مشرق میں واقع ہے ۔مقامی اسپتال کے ترجمان نے کہا کہ شدید زخمی اب خطرے سے باہر ہیں۔ زیادہ تر زخمیوں کو جلنے اور کٹنے کی چوٹیں ہیں۔ایل پایس اخبار کی خبر کے مطابق ریستراں کے ایک باورچی نے باورچی خانے میں لگنے والی آگ سے گاہکوں کو صحیح وقت پر آگاہ کر دیا جس سے بڑا حادثہ ٹل گیا۔