نئی دہلی ۔ /18 اگست (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے اسپین میں دہشت گرد حملوں کی مذمت کی ، وزیراعظم نیپال کو ٹیلیفون کیا اور سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے مدد کا پیشکش کیا ۔ کھٹمنڈو سے موصولہ اطلاع کے بموجب امریکہ نے سیلاب زدہ نیپال کیلئے پچاس کروڑ امریکی ڈالر کی امداد کی منظوری دیدی ۔ دریں اثناء اقوام متحدہ سے موصولہ اطلاع کے بموجب اقوام متحدہ کے اجلاس میں سیلاب زدہ نیپال سے اظہار یکجہتی کے طور پرایک منٹ کی خاموشی منائی گئی۔