اسپین، جرمنی میں جہاد کے حامیوں کی گرفتاری

میڈریڈ ۔ 16 جون (سیاست ڈاٹ کام) 8 افراد کو اسپین میں اور مزید 3 کو جرمنی میں گرفتار کرلیا گیا ہے جن پر جہادی گروپوں بالخصوص عراق اور شام میں سرگرم تنظیموں کے ساتھ مشتبہ روابط رکھنے کا الزام ہے، حکام نے آج یہ بات کہی۔ اسپینی وزارت داخلہ کے بیان میں کہا گیا کہ پولیس نے آج صبح میڈریڈ میں 8 افراد کو اس شبہ پر حراست میں لیا کہ وہ لوگ عراق اور شام میں سرگرم آئی ایس آئی ایل تنظیم کے لئے جہادی عسکریت پسندوں کی بھرتی کررہے تھے۔ برلن میں پراسیکیوٹرس کے ترجمان نے کہا کہ پولیس نے ہفتہ کو 30 سالہ مشتبہ فرانسیسی شخص کو گرفتار کیا جس پر جہادی تنظیموں کی حمایت میں کام کرنے کا شبہ ہے۔