اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن میں 14 جائیدادیں تقرر طلب

حیدرآباد ۔ 20 ۔ مئی : ( راست ) : سید ناظم الدین ریٹائرڈ لکچرر صدر امان ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر اسوسی ایشن راہول کالونی ٹولی چوکی کے بموجب انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن سری ہری کوٹہ اے پی میں سائنٹسٹ / انجینئر ( انڈسٹریل / اسٹرکلچر / ہیومن ریسورس / کیمیکل / انڈسٹریل ( سیفٹی ) / جنرل ) اور میڈیکل آفیسرس ( فزیشین / Gynaocology / Paediatrics ) کی 14 جائیدادیں تقرر طلب ہیں ۔ ان جائیدادوں کے لیے آن لائن درخواستیں مطلوب ہیں ۔ سائنٹسٹ / انجینئر ایس سی کے لیے تعلیمی قابلیت متعلقہ سبجکٹ میں بی ای / بی ٹیک ، ایم ای / ایم ٹیک ، ایم ایس سی امیدوار کی عمر 30 مئی کو 18 اور 35 سال کے درمیان ہونی چاہئے ۔ میڈیکل آفیسرس ایس سی کے لیے تعلیمی قابلیت متعلقہ سبجکٹ میں یم ڈی ، ایم بی بی ایس میں 60 فیصد نشانات کا ہونا ضروری ہے ۔ امیدوار کی عمر 18 اور 40 سال کے درمیان ہونی چاہئے ۔ درخواست کو آن لائن کے ذریعہ داخل کرنے کی آخری تاریخ 30 مئی ہے جب کہ اس کے ایک پرنٹ کاپی پوسٹ سے داخل کرنے کی آخری تاریخ 9 جون ہے ۔ امیدوار کا انتخاب انٹرویو کی بنیاد پر ہوگا ۔ تفصیلات ویب سائٹ shar.gov.in پر دستیاب ہیں ۔