حیدرآباد ۔ 17 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : چیف منسٹر کے سی آر نے فرضی اسنادات پیش کرتے ہوئے اسپورٹس کوٹہ کے تحت ایم بی بی ایس میں داخلہ حاصل کرنے کے الزامات کی اے سی بی کے ذریعہ تحقیقات کرانے کے احکامات جاری کئے ۔ فرضی اسنادات پیش کرتے ہوئے میڈیکل نشستیں حاصل کرنے کی حکومت کی اطلاعات وصول ہوئی جس کا جائزہ لینے کے بعد چیف منسٹر نے اس کی اے سی بی کے ذریعہ تحقیقات کرانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ قصور وار پائے جانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔۔