’اسپورٹس حجاب پر ہیجان انگیز مباحث کی ضرورت نہیں‘

پیرس ۔ 27 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) فرانسیسی وزیرخارجہ نکول بیلوبٹ نے چہارشنبہ کو کہا کہ فرانس میں مسلم حجاب کے خطوط پر اسپورٹس ملبوسات کی مارکٹنگ اور فروخت پر بحث مباحثہ کو ہیجان انگیز قرار دیا اور کہا کہ ایسی اشیاء سے کوئی قانون شکنی نہیں ہوئی۔ فرانسیسی اسپورٹس ریٹلر ڈیکیتھ لون نے منگل کو اعلان کیا تھا کہ دنیا کی تمام خواتین تک اسپورٹس کی رسائی کو یقینی بنانے کیلئے وہ دوڑ میں حصہ لینے والی باحجاب اتھیلیٹس کیلئے متعلقہ اشیاء فروخت کریں گے لیکن بالخصوص سوشیل میڈیا پربڑے پیمانے پر منفی تبصروں اور ہیجان انگیز بیان بازی کے بعد اس ادارہ نے اپنی تجویز کو واپس لے لیا تھا۔