رامیشورم(ٹاملناڈو) ۔27مارچ (سیاست ڈاٹ کام) 12افراد بشمول دو اسکولی طلبہ جو دو مختلف گروپس سے تعلق رکھتے تھے مبینہ طور پر تشدد میں ملوث تھے اور انہیں ایک سرکاری اسپتال کو باہمی جھڑپ کے دوران جو دو لڑکوں کے درمیان منڈپم کے قریب ہوئی تھی نقصان پہنچایا تھا ۔ دونوں لڑکوں کا تعلق مختلف مذاہب ہے ۔ وہ لوگ کرکٹ کھیل رہے تھے جب کہ دونوں لڑکے زخمی ہوگئے اور دواخانہ میں شریک کردیئے گئے ۔ یہ خبر پھیلتے ہی ان کے بڑے اسپتال میں جمع ہوگئے اور رات دیر گئے ان میں جھڑپ ہوگئی ۔رام ناتھ پورم کے ایس پی این منی وندن فوری مقامی واردات پر پہنچے ‘ اُن کے حملہ آور فورس کے ارکان عملہ بھی تھے ۔انہوں نے صورتحال پر قابوپالیا ۔