حیدرآباد۔4 فبروری ( پی ٹی آئی ) اسپائس جیٹ نے اعلان کیا ہے کہ 25 مارچ سے حیدرآباد سے جدہ کیلئے روزآنہ راست پروازوں کا آغاز کیا جائیگا ۔ اسپائس جیٹ کی جانب سے یہ نواں بیرونی ملک کا مقام ہے جہاں کیلئے پروازیں شروع کی جا رہی ہیں۔ اسپائس جیٹ کی جانب سے اس پرواز کیلئے نئے 189نشستی بوئنگ 737 میکس طیارہ کو استعمال کیا جائیگا ۔ اسپائس جیٹ نے ایک اعلامیہ میں یہ بات بتایا ۔ کہا گیا ہے کہ حیدرآباد جدہ پرواز کیلئے کرایہ 13,499 اور جدہ سے حیدرآباد کیلئے 10,799 مقرر کیا گیا ہے ۔