اسپائس جیٹ کی 12نئی خدمات

گروگرام،19فروری (سیاست ڈاٹ کام) کفایتی طیارہ خدمات فراہم کرنے والی کمپنی اسپائس جیٹ پانچ گھریلو راستوں پر 31مارچ سے 12نئی خدمات شروع کرے گی۔کمپنی نے منگل کو بتایا کہ وہ بھوپال اور سورت ،ممبئی اور گورکھپور اور جے پور اور دھرم شالا کے درمیان ہوائی سروس شروع کرنے والی پہلی ایئرلائن ہوگی۔ان کے علاوہ بھوپال۔ممبئی اور بھوپال۔دہلی اورراستے پر نئی خدمات شروع کررہی ہے ۔بھوپال۔دہلی راستے پر دو جوڑی نئی اڑانیں شروع کی جارہی ہیں جن میں شام کی اڑان اتوار کے علاوہ ہفتے میں سبھی چھ دن مہیا ہوگی۔دیگر سبھی اڑانیں روزانہ ہوں گی۔