اسٹیل پلانٹ کے مطالبہ پر رکن راجیہ سبھا سی ایم رمیش کی بھوک ہڑتال جاری

حیدرآباد 23 جون ( سیاست نیوز ) اے پی تنظیم جدید قانون میں کی گئی یقین دہانی کے مطابق آندھراپردیش کے ضلع وائی ایس آر کڑپہ میں اسٹیل پلانٹ کے قیام کے مطالبہ پر تلگودیشم کے راجیہ سبھا رکن سی ایم رمیش کی بھوک ہڑتال چوتھے دن میں داخل ہوگئی ۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے اسٹیل پلانٹ کے قیام کو ضروری قرار دیا ۔انہوں نے کہاکہ لوگ ان سے یگانگت کے اظہار کے لئے بڑی تعداد میں آرہے ہیں۔ تلگودیشم کے ایم ایل سی بی ٹیک روی بھی اس احتجاج میں شامل ہیں۔