اسٹنگ آپریشن: انڈیا ٹوڈے گروپ نے اوپنین پول روک دیئے

نئی دہلی ۔ 25 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) انڈیا ٹوڈے گروپ نے آج رات سی۔ووٹر پولنگ ایجنسی کے تمام اوپنین پولس کو معطل کردیا ہے۔ ایک اسٹنگ آپریشن میں بعض ایجنسیوں کے اوپنین پول کے تعلق سے کئی منفی حقائق منظر عام پر آئے اور یہ اوپنین پول درست ہونے کے بارے میں سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔ ٹی وی نیوز چیانل نیوز ایکسپریس نے اسٹنگ آپریشن کا دعویٰ کرتے ہوئے یہ انکشاف کیا کہ بعض ایجنسیاں انتخابات سے قبل محض رقمی وصولیابی کیلئے اوپنین پول کر رہی ہے۔ انڈیا ٹوڈے گروپ نے ایک بیان میں کہا کہ اس تحقیقاتی رپورٹ کے تناظر میں تمام اوپنین پول روک دیئے گئے ہیں اور ان الزامات کی سنجیدگی سے تحقیقات کی جارہی ہے۔