اسٹانلی انجینئرنگ کالج کو این بی اے سے مسلمہ حیثیت

حیدرآباد ۔ یکم اپریل (سیاست نیوز) اسٹانلی انجینئرنگ ویمنس کالج واقع چیاپل روڈ عابڈز حیدرآباد میں انڈر گرائجویٹ کورسیس کے لئے نیشنل بورڈ آف ایکریڈیٹیشن (این بی اے) سے مسلمہ حیثیت حاصل ہوئی ہے۔ مسٹر کرشنا راؤ اور ونئے بابو ڈائرکٹر اسٹانلی انجینئرنگ ویمنس کالج نے یہ بات بتائی اور کہاکہ جن انڈر گرائجویٹ کورسیس کو مسلمہ حیثیت حاصل ہوئی ہے ان میں ای سی ای، سی ایس ای، ای ای ای اور آئی ٹی کورسیس شامل ہیں۔ انھوں نے کہاکہ طلباء کو معیاری تعلیم کی فراہمی میں یہ مسلمہ حیثیت بہت ہی ممد و معاون ہوگی۔ جبکہ اسٹانلی انجینئرنگ ویمنس کالج میں طلباء کے لئے تمام تر سہولتوں کی فراہمی کے ساتھ ساتھ تجربہ کار تدریسی اسٹاف کی موجودگی کے پیش نظر نیشنل بورڈ آف ایکریڈیٹیشن کمیٹی نے کالج میں موجود تمام سہولتوں سے مطمئن ہونے کے بعد مذکورہ کورسیس کو منظوری دی ہے۔