اسٹاف سلیکشن کمیشن کے آن لائن ، کمپیوٹر ٹسٹ ، گائیڈنس لکچر پروگرام

حیدرآباد ۔ 27 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : اسٹاف سلیکشن کمیشن کے تحت مرکزی حکومت کے مختلف محکمہ جات میں کلرک آفس اسسٹنٹ کے تقررات کے لیے کمپیوٹر پر مبنی آن لائن ٹسٹ 6 مارچ تا 26 مارچ 2018 ملک بھر میں رکھا گیا ہے ۔ اس کے لیے انٹر میڈیٹ کامیاب امیدوار اہل تھے ۔ یہ سرکاری ملازمت کا قومی سطح کا امتحان ہے چار مضامین ذہنی رجحان ، انگلش ، جنرل نالج اور میاتھس کے آبجکٹیو ٹائپ نوعیت کے سوالات پر رہیں گے ۔ جو امیدوار اس کے فارمس داخل کرچکے ان کے لیے ہر اتوار کو سیاست گولڈن جوبلی ہال عابڈس پر ماڈل ٹسٹ اور گائیڈنس لکچر رہے گا اور کمپیوٹر پرکٹیکل ٹریننگ ہائی ٹیک سٹی مائینڈ اسپیس سنٹر پر مہیا کی جائے گی ۔۔

 

ایم ڈی ایف کا مشاورتی اجلاس
حیدرآباد ۔ 27 ۔ دسمبر : ( دکن نیوز ) : مینارٹیز ڈیولپمنٹ فورم ( ایم ڈی ایف ) کا مشاورتی اجلاس جمعہ 29 دسمبر 4 بجے شام گولڈن جوبلی ہال میں منعقد ہوگا ۔ اس مشاورتی اجلاس کی صدارت جناب عابد صدیقی صدر ایم ڈی ایف کریں گے ۔ اس اجلاس میں ایم ڈی ایف کی مختلف کارکردگی پر غور و خوص کیا جائے گا ۔ بشمول دوبدو ملاقات پروگرام ، معمرین کے لیے شناختی کارڈ ( آسرا کارڈ ) و دیگر امور کا جائزہ لیا جائے گا ۔۔