اسمگلنگ کا الزام، عملہ حراست میں

لاہور۔ 21؍ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ کسٹم حکام نے لندن سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پروازکے پائلٹ سمیت تمام عملے کو لاکھوں روپئے مالیت کے موبائل فونس اور غیر ملکی کرنسی برآمد ہونے پر حراست میں لے لیا۔ کسٹم حکام کے مطابق لندن سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز کے عملہ سے لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فونس اور غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئے۔ کسٹم حکام نے تمام ایر ہوسٹسس اور فلائٹ اسٹیورڈس کے سامان کی تلاشی لی تو ان میں سے بھی غیر ملکی قیمتی موبائل برآمد ہوئے۔ سبھی ارکان عملہ کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔