اسمبلی کے اطراف امتناعی احکام

حیدرآباد۔3نومبر ( این ایس ایس ) حیدرآباد سٹی پولیس کمشنر ایم مہیندر ریڈی نے آج تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کے اطراف امتناعی احکام جاری کئے ہیں جو 5نومبر کو صبح 6بجے سے 12نومبر تک نافذ رہیں گے ۔ ان احکام کے تحت اس علاقہ میں جلسوں اور جلوسوں کے انعقاد کے علاوہ ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد رہے گی جس سے امن و امان کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے ۔