اسمبلی کو نقلی بل روانہ کرنے کے ریمارک کی مذمت

حیدرآباد ۔ 28 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : مرکزی وزیر مسٹر کشور چنددیو نے چیف منسٹر کرن کمار ریڈی کی جانب سے اسمبلی کو نقلی بل روانہ کرنے کے ریمارک پر کہا کہ مرکز اسمبلی کو مسودہ بل روانہ کرتا ہے ۔ اسمبلی کو بل میں ترمیم کرنے کا اختیار نہیں ہے ۔ وہ سفارش کرسکتی ہے ۔ ریاست کے تقسیم کی تائید کرنے والے مسٹر کشور چنددیو نے کہا کہ وہ ہائی کمان و مرکز کے فیصلے کے پابند ہیں ۔ تاہم مرکز سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بھدرا چلم ڈیویژن کو سیما آندھرا کا حصہ بنائے ۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کی جانب سے بل کو واپس روانہ کرنے اسپیکر کو جو نوٹس پیش کی گئی ہے اس کے اختیارات پر غور کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سی ڈبلیو سی نے علحدہ تلنگانہ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انہوں نے ریاست کی تقسیم کے مسئلہ پر وزرا کی کمیٹی کو سیما آندھرا کی ترقی کیلئے چند تجاویز پیش کرچکے ہیں ۔ مسٹر کشور چند دیو نے تلنگانہ مسودہ بل کو چیف منسٹر کی جانب سے نقلی بل قرار دینے پر کہا کہ مرکز ہمیشہ ریاستوں کو بل نہیں بلکہ مسودہ بل ہی روانہ کرتی ہے ۔