اسمبلی میں بعض مطالبات زر منظور

حیدرآباد۔/21مارچ، ( این ایس ایس) ریاستی اسمبلی میں بعض محکموں سے متعلق مطالبات زر کی آج منظوری کے بعد جمعرات تک ملتوی کردیا گیا۔ مطالبات زر کی منظوری سے قبل مباحث منعقد ہوئے اور متعلقہ وزراء کی طرف سے بعض وضاحتیں پیش کی گئیں۔ ڈپٹی اسپیکر پی دیویندر ریڈی جو کرسی صدارت پر تھے، انہوں نے بعض محکموں سے متعلق مطالبات زر پر ایوان میں غور و خوض کے بعد ایوان کی کارروائی کو کل تک کیلئے ملتوی کردیا۔

سیول لبرٹیز کمیٹی کی کانفرنس
حیدرآباد۔/21مارچ،( این ایس ایس) سیول لبرٹیز کمیٹی ، حیدرآباد ڈسٹرکٹ کی 17 ویں کانفرنس 25 مارچ کو یہاں بشیر باغ پریس کلب میں شام 6 بجے سے منعقد کی جائے گی۔ کمیٹی کے عہدیداروں پروفیسر لکشمن، این نارائن راؤ اور پی ایم راجو نے آج یہ اعلان کیا۔