حیدرآباد ۔ /29 نومبر (این ایس ایس) تلنگانہ اسمبلی کا بجٹ سیشن آج غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا گیا ۔ اسپیکر ایس مدھو سدن چاری نے تلنگانہ واٹر گرڈ اور تالابوں کی بحالی پر مختصر مباحث کے بعد ایوان کی کارروائی ملتوی کردی کیونکہ کانگریس اور بی جے پی کے مابین تلنگانہ ریاست کے مسئلہ پر بحث و تکرار کی وجہ سے کارروائی کو جاری رکھنا مشکل ہوگیا تھا ۔