اسمبلی سشن دورانیہ کا صرف چیف منسٹر کو علم : بی جے پی

حیدرآباد 6 نومبر ( این ایس ایس ) تلنگانہ بی جے پی کے صدر و رکن اسمبلی کے لکشمن نے کہا کہ یہ بات کوئی نہیں جانتا کہ اسمبلی سشن کتنے دن چلے گا ۔ اسمبلی لابی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صرف قائد ایوان کے سوا کوئی یہ بات کوئی نہیں جانتا ۔ انہوں نے کہا کہ برسر اقتدار جماعت سلگتے ہوئے مسائل پر مباحث نہیں کر رہی ہے اور سشن کو ضائع کیا جا رہا ہے ۔ ایسی غیر یقینی صورتحال پہلے کبھی نہیں رہی ۔