حیدرآباد ۔ 10 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : مسز شیخ نسیم بیگم نے بحیثیت عام آدمی پارٹی امیدوار اسمبلی حلقہ بہادر پورہ سے پرچہ نامزدگی داخل کی اور انتخابی مہم کا آغاز بھی کردیا ۔ سماجی خدمات انجام دینے والی مسز شیخ نسیم بیگم نے کہا کہ ان کے نظریات اور عام آدمی پارٹی کے نظریات ملتے جلتے ہیں ۔ اروند کجریوال کی جدوجہد سے وہ متاثر ہوئی ہیں اور پارٹی نے انہیں ٹکٹ دیا ہے اور وہ بہادر پورہ اسمبلی حلقہ سے مقابلہ کررہی ہیں ۔ بہادر پورہ میں کئی مسائل ہیں غریب طلبہ کو تعلیمی سہولیات میسر نہیں ہے ۔ بڑا ہاسپٹل نہیں ہے ۔ خواتین معمرین اور معذورین وظیفوں سے محروم ہیں ۔ وہ اس کے خلاف جدوجہد کریں گی اور عوام کو انصاف دلائیں گی ۔۔