حیدرآباد ۔26مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ کے 119اسمبلی حلقوں کیلئے ہر اسمبلی حلقہ سے دو جملہ 238تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے ارکان کا انتخاب کیا گیا ہے ۔ جس میں 14 مسلم ارکان شامل ہیں ۔ 2014ء میں اسمبلی اور پارلیمنٹ کے انتخابات میں حصہ لینے والے تقریباً کانگریس کے امیدواروں کو ٹی پی سی سی کارکن نامزد کیاہے ۔ کانگریس ہائی کمان نے جنوری سے انتخابی تیاریوں کا آغاز کردیا ہے ۔ ہر اسمبلی کے دو بلاکس سے پردیش کانگریس کمیٹی کے ارکان کو نامزد کیا گیا ہے ۔ انہیں صدر تلنگانہ کانگریس کمیٹی کے انتخاب کیلئے ووٹ دینے کا حق ہوتاہ ے ۔ ضلع نظام آباد سے محمد علی شبیر( کاماریڈی ) ‘ محمد عیسی نظام آباد( اربن)‘ طاہر بن حمدان ( ڈچپلی ) ‘ محمد مقصود احمد ( اکبر باغ) ‘ شیخ عبداللہ سہیل ( ونائیک نگر کالونی ) ‘ سید عظمت اللہ حسینی ( لنگر حوض) ‘ ایم اے خان ( پرانا پل) ‘ محمد خواجہ فخر الدین ( آئی ایس سدن) ‘ عابد رسول خان ( فہرست میں بلاک کا نام درج نہیں ہے ) ‘ طاہر پاشاہ ( مدور ) ‘ عبیداللہ کوتوال ( محبوب نگرI) ‘ محمد سی نظام پاشاہ ( اتماکور) ‘ محمد بابر علی خان ( شادنگر ) ‘ ایس کے جانی ( ایلندو) شامل ہیں۔