اسمبلی تحلیل کرنے گورنر جموں و کشمیر کے فیصلہ کا احترام : بی جے پی

جموں ۔ یکم ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : مرکزی وزیر اور سینئیر بی جے پی قائد جتیندر سنگھ نے آج کہا کہ ان کی پارٹی جموں و کشمیر اسمبلی کو تحلیل کرنے کے گورنر ستیہ پال ملک کے فیصلہ کا احترام کرتی ہے کیوں کہ وہ ملک کے دستوری ادارہ کے تقدس کی برقراری میں ایقان رکھتی ہے ۔ مسٹر سنگھ نے یہاں ایک تقریب کے موقع پر کہا کہ ’ اسمبلی تحلیل کرنے گورنر کا فیصلہ ہمارے لیے مقدم ہے ۔ اس ادارہ کے تقدس کو ملحوظ رکھتے ہوئے وہ اقدامات کرتے ہیں ۔ ہم مستقبل میں بھی ان کے فیصلوں کو قبول کریں گے ‘ ۔۔