اسمبلی اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

حیدرآباد ۔ 25فبروری ( سیاست نیوز) تلنگانہ ریاستی قانون ساز اسمبلی میں تلنگانہ تصرف بل و ووٹ آن اکاؤنٹ بجٹ بل کی منظوری کے فوری بعد کرسی صدارت پر فائز اسپیکر تلنگانہ قانون ساز اسمبلی پی سرینواس ریڈی نے اسمبلی اجلاس کو غیرمعینہ مدت تک ملتوی کرنے کا اعلان کیا ۔اس سے قبل اسپیکر اسمبلی نے بتایا کہ تلنگانہ ریاستی قانون ساز اسمبلی کے ووٹ آن اکاؤنٹ بجٹ اجلاس کا 22فبروری سے انعقاد عمل میں لایا گیا تھا ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 22تا 25 فبروری تک جاری رہنے والے اسمبلی اجلاس میں جملہ 10 گھنٹے چار منٹ ایوان کی کارروائی چلائی گئی ۔ اس تین روزہ اجلاس کی کارروائی میں جملہ 29 تقاریر ہوئیں ۔