اسمارٹ موبیلیٹی ایکسپو کا 13 ستمبر سے آغاز

حیدرآباد 5 ستمبر ( پی ٹی آئی ) بین الاقوامی انٹیگریٹیڈ ٹریفک انفرا ٹیک ایکسپو کا پارکنگ انفرا ٹیک کے تیسرے ایڈیشن کے ساتھ اسمارٹ موبیلیٹی ایکسپو کے بیانر تلے 13 تا 15 ستمبر ہائی ٹیکس سنٹر میں انعقاد عمل میں آئیگا ۔ اس ایکسپو میں آسٹریلیا ‘ بلجیم ‘ فن لینڈ ‘ چین ‘ جرمنی ‘ متحدہ عرب امارات ‘ برطانیہ ‘ امریکہ اور ہندوستان سے جملہ 120 قومی اور بین الاقوامی نمائشیں منعقد ہونگی ۔ ایک اعلامیہ میں یہ بات بتائی گئی ۔ اس ایکسپو کو وزارت حمل و نقل اور ہائی ویز ‘ نیشنل ہائی ویز اتھاریٹی آف انڈیا کی بھی حمایت حاصل ہے ۔