اسمارٹ فونس کے کیمرے زندگی کو ایک نئے دور میں لے جائیں گے

حیدرآباد ۔ یکم ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : اسمارٹ فونس آج کی یومیہ زندگی میں ایک انتہائی اہم ضرورت بن چکے ہیں لیکن 2018 اس عصری آلہ ، کے سفر میں ایک نیا سنگ میل ثابت ہونے کی ماہرین امید کررہے ہیں کیوں کہ سامسنگ اور آئپل کی جانب سے اسمارٹ فون کے کیمرے میں ایسی ٹکنالوجی کا استعمال کیا جارہا ہے جو کہ اپنے مالک کے چہرے کو دیکھ کر پہچان لے گا کہ یہ صارف اسکا حقیقی مالک ہے اور تب وہ اسکرین کا قفل کھول دے گا ۔ تفصیلات کے بموجب اسمارٹ فونس کے کیمرے اب صرف تصویر کشی یا فلم بندی تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ مالک (صارف ) کے چہرے کی پہچان کرتے ہوئے اپنی دیگر سہولیات سے استفادہ کا موقع فراہم کریں گے ۔ علاوہ ازیں جب بھی آپ کسی ہوٹل میں اس کے مینو کو اسکان کریں گے تو کیمرہ لذیذ کھانوں کی تفصیلات مادری زبان میں فراہم کرے گا ۔ یہ ہی نہیں بلکہ جب آپ اپنے گھر کے لیے فرنیچر کی خریداری کا منصوبہ بنائیں گے تو فون کے کیمرے کو دیوان خانے کے فرش پر رکھ کر یہ طئے کرپائیں گے کہ کمروں کے لیے کس مناسبت کا فرنیچر خوبصورت دکھائی دے گا ۔ ایسی خصوصیات کئی ایک فون میں آزمائی جاچکی ہیں ۔ رواں ماہ آئی پل کی جانب سے ایک خاص تقریب منعقد ہونے والی ہے جس میں وہ اپنے ایسے فونس متعارف کرنے والی ہے ۔جو کہ 3D چیزوں کو اسکان کرتے ہوئے اس کی معلومات فراہم کریں گے ۔ گذشتہ چند برس سے ہم ایسے اسمارٹ ، فونس استعمال کررہے ہیں جو کہ چہرہ ، کو اسکان کرنے اور انگلیوں کی لکیروں کی مدد سے اپنے اسکرین کے قفل کو کھولتے ہیں لیکن آنے والے دنوں میں اسمارٹ فونس کے کیمرے زندگی کو ناقابل یقین تجربات سے متعارف کروائیں گے ۔۔