اسمارٹ سٹی پلانس داخل کرنے ریاستوں کو تین ماہ کا وقت

دہلی میں دس شمالی ریاستوں اور گجرات کے لیے اسمارٹ سٹی ریجنل ورکشاپ سے وینکیانائیڈو کا خطاب
نئی دہلی ۔ 3 ۔ ستمبر : ( این ایس ایس ) : مرکزی وزیر شہری ترقی ایم وینکیا نائیڈو نے آج کہا کہ اسمارٹ سٹیز کے لیے شہریوں سے وسیع تر مشاورت کے ساتھ پلانس بنائے جائے گے ۔ وینکیا نائیڈو آج یہاں دس شمالی ریاستوں اور گجرات کے لیے اسمارٹ سٹی ریجنل ورکشاپ سے مخاطب کررہے تھے جو اسمارٹ سٹی پلانس کی تیاری اور دیگر متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے منعقد کیا گیا جس میں ان ریاستوں کے مئیرس ، میونسپل کمشنرس ، میونسپل چیرپرسنس ، محکمہ شہری ترقی کے پرنسپل سکریٹریز کے علاوہ ملکی اور گلوبل ٹیکنیکل ایجنسیز کے نمائندے اور کنسلٹنٹس اور دوسروں نے شرکت کی ۔ اس ورکشاپ میں شرکت کرنے والی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں چندی گڑھ ، دہلی ، جموں و کشمیر ، ہریانہ ، ہماچل پردیش ، مدھیہ پردیش ، پنجاب ، راجستھان ، اترپردیش اور گجرات شامل ہیں ۔ وزیر موصوف نے کہا کہ ہندوستان کی ترقی کے لیے ملک کے شہری علاقوں کی ترقی ضروری ہے ۔ جس کے لیے بہتر انفراسٹرکچر ، بزنس میں اضافہ اور میعاد زندگی میں بہتری ضروری ہے ۔ وینکیا نائیڈو نے اسمارٹ سٹی مشن میں شامل شہروں کے منتخبہ نمائندوں اور عہدیداروں پر زور دیا کہ ان شہروں کو اسمارٹ سٹیز بنانے کے لیے سخت چیالنج کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں ۔ مسٹر نائیڈو نے کہا کہ سٹی لیول پلانس آئندہ تین ماہ میں وزارت شہری ترقی میں داخل کرنا ہوگا تاکہ جاریہ مالیاتی سال کے دوران مالی مدد کی فراہمی کے لیے ٹاپ 20 رینکرس کا انتخاب کیا جاسکے ۔۔