اسمارٹ سٹیز پراجکٹ کا کسی بھی وقت آغاز

مرکزی وزیر ایم وینکیا نائیڈوکا ادعا
حیدرآباد 24 مئی (پی ٹی آئی) مرکزی وزیر شہری ترقی ایم وینکیا نائیڈو نے آج یہاں کہاکہ 100 اسمارٹ سٹیز پراجکٹ کیلئے خدوخال کو قطعیت دی گئی ہے اور یہ فلیگ شپ پروگرام کسی بھی دن شروع کیا جائے گا۔ اُنھوں نے یہاں پی ٹی آئی کو بتایا کہ 100 اسمارٹ سٹیز پراجکٹ کا منصوبہ تیار ہے اور اس کے خدوخال کو قطعیت دی گئی ہے جسے کابینہ نے منظوری دے دی ہے۔ تمام اسٹیک ہولڈرس کے ساتھ صلاح و مشورہ کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔ کسی بھی دن اسے شروع کیا جائے گا۔ ہم لانچنگ ڈے کا انتظار کررہے ہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ مرکزی کابینہ نے29 اپریل کو فلیگ شپ 180 اسمارٹ سٹیز پراجکٹ اور نیو اربن رینول مشن کو منظوری دے دی جس کے لئے تقریباً ایک لاکھ کروڑ روپئے کے مصارف ہوں گے۔