اسلحہ ایکٹ مقدمہ میں سلمان خان کی درخواست مسترد

جودھپور ۔ 14 مئی (سیاست ڈاٹ کام) عدالت نے آج فلم اداکار سلمان خان کی اسلحہ ایکٹ مقدمہ میں پانچ عینی شاہدین سے دوبارہ جرح کی اجازت دینے کی درخواست مسترد کردی۔ کالاہرن شکار مقدمہ کے سلسلہ میں سلمان خان کے خلاف یہ علحدہ مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ان کے وکیل ایچ ایم سرسوت نے کہا کہ وہ عدالت کے تفصیلی حکمنامہ کا انتظار کررہے ہیں تاکہ یہ معلوم ہوکہ کس بنیاد پر ان کی درخواست مسترد کی گئی ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ ہائیکورٹ سے رجوع ہونے کا امکان برقرار ہے۔ تاہم عدالتی حکم کی نقل ملنے کے بعد ہی قطعی فیصلہ کیا جائے گا۔