اسلام کیخلاف ریمارک پر آسٹریلیا کے کئی بحری عہدیداربرطرف

ملبورن 8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سوشیل میڈیا پر مبینہ طور پر اسلام کے خلاف تبصرے پوسٹ کرنے کے بعد آسٹریلیا نے کئی عہدیداروں کو برطرف کردیا ہے۔ رائل آسٹریلیائی بحریہ نے کہاکہ یہ فیصلہ داخلی تحقیقات کے بعد کیا گیا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ بعض بحری عہدیدار سوشیل میڈیا پر اسلام دشمنی کے تحت دلآزار تبصرے کررہے تھے۔ کئی عہدیداروں کو برطرف کردیا گیا ہے یا انھیں وجہ بتاؤ نوٹس دی گئی ہے۔