اسلام پسندوں سے معاہدہ پر پاکستان میں بے چینی

اسلام آباد ۔ 28 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مسافروں نے آج پاکستان میں جشن منایا ان کے اسلام آباد کی قومی شاہراہ اسلام پسندوںکی تین ہفتہ طویل ناکہ بندی کے بعد دوبارہ کھول دی گئی ہے جبکہ کئی پاکستانی شہری حکومت پاکستان کی جانب سے انتہاء پسندوں کے مطالبات کے آگے گھٹنے ٹیلک دینے پر ناراض ہیں۔ اسلام آباد کی قومی شاہراہ کو روزانہ ہزاروں مسافر راولپنڈی سے اسلام آباد پہنچنے کیلئے استعمال کرتے ہیں۔ اس شاہراہ پر منگل کے دن سے معمول کے حالات بحال ہوگئے۔ ٹریفک کا سلسلہ جاری ہوگیا دکانیں کھول دی گئیں اور صحت و صفائی کے کارکن احتجاجیوں کے چھوڑے ہوئے کچرے کو صاف کرتے دکھائی دیئے۔

حج سے واپس ہونے والا خاندان ہلاک
کراچی۔ 28 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک گاڑی جس میں ایک خاندان کے 8 افراد حج کی سعادت سے بہرہ ور ہونے کے بعد واپس ہورہے تھے، ایک لاری سے ٹکرا گئی جس سے تمام مسافر بشمول پانچ خواتین ہلاک ہوگئے۔