جدہ ۔ /29 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مدینہ منورہ میں مسجد قبا کے امام اور خطیب نے آج کہا ہے کہ اسلام میں موسیقی کو حرام قرار نہیں دیا گیا ہے ۔ شیخ صالح المغامسی نے یہ وضاحت کی کہ وہ صرف موسیقی کا حوالہ دے رہے ہیں ،گانے کا نہیں جو کہ اسلام میں حرام ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو عصری بنانے کی سخت ضرورت ہے ۔ انہیں اس بات کا اندازہ ہے کہ عوام ان کی رائے کو قبول بھی کریں گے یا نہیں ۔ المغامسی نے ایم بی سی چیانل کے ٹاک شو کے دوران مختلف موضوعات بشمول موسیقی کے بارے میں سوالات کے جواب دیئے ۔ انہوں نے کہا کہ موسیقی کے تعلق سے ان کے موقف کے بارے میں نکتہ چینی پر وہ جواب دینا ضروری نہیں سمجھتے ۔ جہاں تک موسیقی کا تعلق ہے تین مسلم رہنماؤں نے متضاد موقف پیش کیا لیکن انہوں نے اس بات سے اتفاق کیا کہ قرآن مجید میں موسیقی کو نہیں بلکہ گلوکاری کو حرام قرار دیا گیا ہے ۔