اسلام معتدل مذہب،بعض عناصر ہائی جیک کرنے کیلئے کوشاں: ولیعہد محمد بن سلمان

واشنگٹن: سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کا کہنا ہے کہ ان کے نزدیک اسلام عقل و شعور کا مذہب ہے۔

اسلام معتدل اور آسان ہے جبکہ ایسے لوگ ہیں جو اسے ہائی جیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

سعودی ولی عہد نے امریکہ سے روانہ ہونے سے قبل ایک امریکی اخبار سے بات کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ انہوں نے مملکت کے اندر اصلاحی اقدامات کے لئے پوری طاقت سے کام کیا ہے۔

ان میں سعودی خواتین کیلئے گا ڑی چلانے کی جازت دینا شامل ہے

۔سعودی ولی عہد کا کہنا ہے کہ 1979ء سے کے بعد ہم شدت پسندی کا شکار ہوگئے ۔

بالخصوص میری عمر کی نسل اس کا نشانہ بنی ۔انہوں نے اسکولوں اور تعلیم میں شدت پسندی کے سرائیت کر جانے پر بھی روشنی ڈالی۔