روپندہی (نیپال): نیپال میں مسلمانوں کی تعداد بہت مختصر ہے ۔اعداد و شمار کے مطابق مسلمانوں کی تعداد تقریبا ساڑھے چار فیصد ہے۔اسلام کی نشر و اشاعت کے ذرائع مدارس اور مراکز ہیں ۔دعوت و ارشاد کے لئے ضرورت کے پیش نظر چھوٹے بڑے اجلاس منعقد ہوا کرتے ہیں جس سے دلوں کو اسلامی کرنوں سے مزین کیا جاتا ہے۔
مولانا شیخ نسیم احمد نے اپنے خطاب میں کہاکہ اتحاد میں استحکام ہے جو قوم مستحکم نہیں وہ آندھیوں کے زد میں آکر فنا ہوجاتے ہیں۔یہود و نصاری اسلام کی مٹانا چاہتے ہیں وہ اپنے مقاصد میں آگے بڑھ رہے ہیں ۔
انھوں نے کہا کہ آج عالم اسلام کی حالت نہایت تشویشناک ہے جس کی تازہ مثال حالیہ اسلامی عالمی برادری کے اندر عدم اعتماد ہے جس کی بڑی وجہ آپسی ناچاقی اور عدم اتحاد ہے۔