اسلام آباد ۔ /21 جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے مضافات میں واقع ایک درگاہ میں بم دھماکہ ہوا جس میں کم از کم 41 زائرین زخمی ہوئے ہیں ۔ پولیس نے کہا کہ یہ دھماکہ پنڈوربن موضع میں ہوا ہے ۔ جو اسلام آباد سے 15 کیلو میٹر اور واقع ہے ۔ مقامی صوفی کے مقبرہ پر عرس تقریب کیلئے جمع زائرین اس بم دھماکہ کی زد میں آگئے ۔ اس وقت ارکان میں تقریباً 300 افراد جمع تھے ۔ یہ دھماکہ کم شدت والا تھا ۔