الجیئرس 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) الجیریا میں وزیر مذہبی اُمور ابو عبداللہ غلام اللہ کے تبصروں پر خواتین نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ ابو عبداللہ نے کہا تھا کہ خواتین کو اپنی ملازمت کے مقامات پر قوانین کی پابندی کرنا چاہئے جہاں اسلامی حجاب پر ممانعت ہے۔ الجیریائی خواتین کی کئی تنظیموں نے ابو عبداللہ کے تبصرہ پر سخت برہمی اور مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر مذہبی اُمور سے معذرت خواہی کے ساتھ تائب ہونے کا مطالبہ کیا۔ الجیریا میں اگرچہ اسلامی حجاب پر کوئی پابندی نہیںہے، لیکن بعض کام کے مقامات پر حجاب کے استعمال پر پابندی کی صورت میں اکثر خواتین ملازمت قبول کرنے سے انکار کیا کرتی ہیں کیونکہ اِس ملک میں اسلامی حجاب کافی مقبول ہے۔