بیروت 7 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) اسلامی جنگجووں نے آج تقریبا 300 کردوں کا شام کے ایک شمال مغربی چیک پوائنٹ سے اغوا کرلیا تاہم کئی گھنٹوں تک یرغمال بنانے کے بعد انہیں رہا کردیا ۔ دریں اثناء کردوش ڈیموکریٹک یونیورسٹی پارٹی (PYD) کے ترجمان نیواف خلیل نے بتایا کہ کردوں کو ایک طاقتور اسلامی گروپ جیش الاسلام گروپ نے جو النصرہ محاذ سے مربوط ہے اور جو شام کی القاعدہ سے ملحقہ ہے ‘ نے یرغمال بنایا تھا بعدازاں کردوں کو تین اسلامی جنگجووں کو آزاد کرنے کے عوض رہا کردیا ۔ ان اسلامی جنگجووں کوکرد فوج نے آفرین میں قید کر رکھا تھا ۔ رہائی کے بارے میں بھی سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے اطلاع دی ۔