اسلامی انتہا پسند گروپس کے مخالف لیبیائی جنرل کے فوجی فضائی اڈے پر راکٹ حملے

بن غازی۔ 22؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ مشرقی لیبیا کے ایک مخالف اسلامی عسکریت پسند گروپ جنرل کے زیر استعمال فوجی فضائی اڈے پر راکٹ حملہ کئے گئے، لیکن وہ فضائی اڈے تک پہنچنے سے پہلے ہی زمین سے ٹکرا گئے۔ فوجی اڈے کے منیجر نے کہا کہ کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا اور نہ عمارت کو کوئی نقصان پہنچا۔ نامعلوم حملہ آوروں نے بین الاقوامی ایرپورٹ پر جو لبراق کے مضافات میں واقع ہے، چار راکٹ داغے تھے۔ اسی اڈے سے جنرل خلیفہ ہفتار کی فوجیں اسلامی عسکریت پسند گروپس کے مورچوں پر مشرقی لیبیا میں دھاوے کیا کرتی ہیں۔ یہ ایرپورٹ فوجی اور سیویلین مشترکہ ایرپورٹ تھا اور حالیہ مہینوں میں اس پر کئی حملے ہوچکے ہیں۔ پیر کے دن یہاں مصری اور لیبیائی جنگی طیاروں پر حملے کئے گئے تھے۔