اسلامک اسٹیٹ سے مقابلہ تنہا نہیں کیا جاسکتا :امریکی وزیر دفاع

واشنگٹن، 20 نومبر( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی وزیر دفاع چک ہیگل کاکہنا ہے کہ اسلامک اسٹیٹ سے مقابلہ تنہا نہیں کیا جاسکتا ، اس کیلئے اتحاد بنانا ضروری ہے۔ شام اور عراق میں اسلامک اسٹیٹ سے مقابلہ ان کی اولین ترجیح ہے۔ امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ہیگل نے کہا کہ آئی ایس جیسی منظم، تربیت یافتہ، اسٹریٹجک، سفاک، بے رحم اور امداد پر منحصر تنظیم انہوں نے اب تک نہیں دیکھی۔ اسلامک اسٹیٹ کا سوشل میڈیا پروگرام کا استعمال بھی حیران کن ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان سب کو یکجا کرلیں تو اسلامک اسٹیٹ ناقابل یقین طورپر طاقتور خطرہ ہے اور ان سے مقابلہ اکیلے نہیں کیا جا سکتا۔