حیدرآباد ۔ 15 اپریل ( این ایس ایس ) ایل بی نگر پولیس اسٹیشن سے منسلک ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر پولیس کا پیر کو دوپہر قبل پر شدید حملے کے سبب اچانک انتقال ہوگیا ۔ اسسٹنٹ سب انسپکٹر انجیا دوپہر کے کھانے کے لئے ریسٹ روم میں پہنچے ہی تھے کہ اچانک چکراکر گرپڑے ، جنہیں فوری طور پر کامینینی ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بعد معائنہ مردہ قرار دیا ۔