حیدرآباد 17 نومبر ( پریس نوٹ ) سدرن پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی تلنگانہ لمٹیڈ
(TSSPDCL) کی جانب سے 201 اسسٹنٹ انجینئر ( الکٹریکل ) پوسٹس پر تقررات کیے جارہے ہیں جس کیلئے تحریری امتحان 22 نومبر کو 10-30 تا 12-30 بجے دن دونوں شہروں میں 38 مراکز پر منعقد ہوگا ۔ 35,442 اہل امیدواروں کو ہال ٹکٹس جاری کئے گئے ہیں ۔ ٹی ایس ایس پی ڈی سی ایل نے اہل امیدواروں سے ویب سائٹ tssouthernpower.cgg.gov.in یا essouthernpower.com سے ہال ٹکٹس ڈاؤن لوڈ کرنے کی خواہش کی ہے ۔