حیدرآباد۔7 جولائی ( پی ٹی آئی) آندھرا پردیش کے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے آج کہا کہ ان کی حکومت ‘ ہندوستانی خلائی تحقیقی ادارہ ( اسرو) کو دستیاب سیٹلائٹ ٹکنالوجی کو عام آدمی کے فائدہ کیلئے استعمال کرے گی ۔ نائیڈو آج یہاں اسرو کے صدرنشین کے راما کرشنن اور اس خلائی ادارہ کے سائنسدانوں کی ایک ٹیم سے بات چیت کررہے تھے۔ اجلاس کے بعد ایک سرکاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ زراعت‘ سطحی اور زیرزمین پانی کی دستیابی‘ جنگلات اور دیگر شعبوں میں عوام کو فائدہ پہنچانے کیلئے انفارمیشن ٹکنالوجی اور خلائی ٹکنالوجی سے استفادہ کیا جانا چاہئے ۔