اسرو جاسوسی کیس : عدالت کے فیصلہ سے قبل سابق سائنٹسٹ کا انتقال

بنگلورو۔18 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) اِسرو جاسوسی کیس میں فیصلہ سنانے سے قبل اس سائنس داں کا انتقال ہوگیا جس نے اس فیصلے کیلئے بہت طویل ڈھائی دہوں تک انتظار کرتا رہا۔ سابق اسپیس سائنٹسٹ کے چندر شیکھر اسرو جاسوسی کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے سے قبل کوما میں چلے گئے تھے، جبکہ سپریم کورٹ نے اس کیس کو مسترد کردیا۔ وہ جمعہ کو 7:15 بجے کوما میں چلے گئے تھے اور اتوار کو شام 8:40 جے کولمبیا کے ہاسپٹل میں ان کا انتقال ہوگیا۔ وہ جمعہ کی صبح ہی سے اس فیصلے کا بے چینی سے انتظار کررہے تھے۔ چندر شیکھر کی اہلیہ وجیماں نے یہ بات بتائی۔