حیدرآباد 27جون (سیاست نیوز) ہندوستانی خلائی جانچ ایجنسی (اسرو)ایک ماہ سے کم عرصہ میں ایک اور سٹلائیٹ کو چھوڑنے کے لئے تیار ہے ۔فرنچ گوانا سے جی سیٹ ۔17کو 28جون کو چھوڑ اجائے گا۔آئی آر این ایس ایس ۔ایک کی تبدیلی کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں۔اسر و کے چیرمین اے ایس کرن کمار نے یہ بات بتائی۔انہوں نے کہاکہ اسرو کا منصوبہ ہر سال 8تا10پی ایس ایل وی کوچھوڑنے کے ساتھ ساتھ مارک ٹو اور مارک تری بھی چھوڑنے کا منصوبہ ہے ۔